اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے اور بدعنوانی مقدمات سے ریلیف لینے کیلئے ملکی مفاد کو دائو پر لگانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی، یہ لوگ ملک کے خلاف گھنائونا کھیل کھیل رہے تھے لیکن اب یہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں، جو لوگ آئین …
نواز شریف اور مریم نواز نے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے اور بدعنوانی مقدمات سے ریلیف لینے کیلئے ملکی مفاد کو دائو پر لگانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی،سینیٹر شبلی فراز

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز نے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے اور بدعنوانی مقدمات سے ریلیف لینے کیلئے ملکی مفاد کو دائو پر لگانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی، یہ لوگ ملک کے خلاف گھنائونا کھیل کھیل رہے تھے لیکن اب یہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئے ہیں، جو لوگ آئین کے خلاف ترغیب دے رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہو گی، اپوزیشن جماعتوں نے ایسے وقت احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جب معیشت بہتر ہو رہی ہے، حکومت اپوزیشن کے جلسے جلوسوں سے خوفزدہ ہے اور نہ ہی اسے کوئی خطرہ ہے، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز کے پاس اخلاقی جواز نہیں کہ وہ حکومت کو گھر بھیجنے کی بات کریں، حکومت ملک کو آگے لے جانے کیلئے اپوزیشن کے ساتھ بات کرنے کیلئے تیار ہے لیکن جو لوگ قومی خزانے کو بے دردری سے لوٹنے میں ملوث رہے ہیں ان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک میں کورونا وبا پھر سے زور پکڑ رہی ہے، عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کر کے ذمہ دار قوم ہونے کا ثبوت دیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے ردعمل میں جلسے نہیں کر رہی، سوات میں صحت کارڈ جبکہ حافظ آباد میں یونیورسٹی کا سنیگ بنیاد رکھنے کے حوالے سے تقریبات ہوئیں، حکومت کی پوری کوشش ہے کہ جلسے نہ ہوں، اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ جلسوں سے اجتناب کریں۔ شبلی فراز نے کہا کہ حکومت مشکل سے معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں نہیں چاہتیں کہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو، یہ لوگ ذاتی مفادات کو تحفظ دینے اور بدعنوانی کیسز کو چھپانے کیلئے حکومت پر دبائوڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کی ساریں کوششیں بے سود ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے والد نے لوٹہ کریسی اور چھانگا مانگا سیاست کی بنیاد رکھی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو کئی مرتبہ حکومت کرنے کے مواقع ملے لیکن دونوں جماعتوں نے عوام کی فلاح و بہبود، اداروں کو مضبوط بنانے اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے کچھ نہیں کیا، اب یہ لوگ اداروں میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگر یہ لوگ اسی طرح جلسوں کو مس یوز کرتے رہے تو قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا، وہ خود اپنے قائد کے بیانیے کی نفی کر رہے ہیں، نواز شریف کے بیانیے کی وجہ سے ان کی جماعت کے لوگ الگ ہونا شروع ہو گئے ہیں، عبدالقادر بلوچ اور ثناءاللہ زہری ن لیگ چھوڑ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں اتحاد نہیں ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا بیانیہ الگ ہے، یہ لوگ بدعنوانی کیسز کو ختم کروانے کیلئے ملک میں بے یقینی کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں، ملک میں اضطراب پھیلانا معیشت کیلئے اچھا نہیں ہے، نواز شریف سمیت دیگر لوگوں کو چاہیے کہ وہ عدالتوں میں سوالات کا جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ نے ملک کو اس حالت تک پہنچایا ہے، ان لوگوں نے اس ملک کے ساتھ جو کیا اس پر انہیں ندامت ہونی چاہیے۔







