اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن خارجہ امور میں مہارت رکھتے ہیں اور خارجہ پالیسی ایشوز کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، وہ افغانستان سے متعلق چیلنجز سے اچھی طرح واقف ہیں، میرے خیال میں وہ افغان امن عمل کو سپورٹ کرنا چاہیں گے۔ اتوار نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
جوبائیڈن خارجہ امور میں مہارت رکھتے ہیں ، میرے خیال میں وہ افغان امن عمل کو سپورٹ کرنا چاہیں گے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن خارجہ امور میں مہارت رکھتے ہیں اور خارجہ پالیسی ایشوز کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، وہ افغانستان سے متعلق چیلنجز سے اچھی طرح واقف ہیں، میرے خیال میں وہ افغان امن عمل کو سپورٹ کرنا چاہیں گے۔ اتوار نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن برصغیر کے معاملات کو سمجھتے ہیں اور انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران بھی پوری دنیا میں انسانی حقوق کا جو ایشو ہے اس کا ذکر کیا تھا، وہ مقبوضہ وادی کی صورتحال سے بھی ناواقف نہیں ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی خطے میں اپنی اہمیت ہے، امریکہ اس بات کا معترف ہے کہ پاکستان بطور حلیف کام کر رہا ہے، افغانستان میں امن و استحکام، سیاسی حل کی امریکی خواہش کا پاکستان مدد گار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن کی افغانستان سے یک لخت اپنی فوجوں کے انخلاءکے حوالے سے پالیسی مختلف ہو سکتی ہے لیکن وہ افغانستان میں امن عمل کو سپورٹ کرنا چاہیں گے۔







