اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فورم میں کووڈ۔19 کےمثبت کیسسز میں حالیہ اضافے اور این سی سی اجلاس کے بعد ایس او پیز کے حالیہ نفاذ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے اپنے اپنے صوبوں میں زیادہ مثبت کیسسز کے تناسب والے شہروں میں ایس او پیز پر انتظامی اقدامات اور خصوصاً چہرے …
این سی او سی کے اجلاس میں فورم میں کووڈ۔19 کےمثبت کیسسز میں حالیہ اضافے اور ایس او پیز کے حالیہ نفاذ کے اقدامات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں فورم میں کووڈ۔19 کےمثبت کیسسز میں حالیہ اضافے اور این سی سی اجلاس کے بعد ایس او پیز کے حالیہ نفاذ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے اپنے اپنے صوبوں میں زیادہ مثبت کیسسز کے تناسب والے شہروں میں ایس او پیز پر انتظامی اقدامات اور خصوصاً چہرے پر ماسک پہننے کے سلسلے میں انتظامی اقدامات اور نفاذ کی کوششوں اور اوپن ایئر میں شادیوں کے طریقہ کار کے انتظامات کے بارے میں بتایا گیا۔ فورم نے اس پر غور کیا کہ بڑے شہروں میں کورونا مثبت کیسسز کا تناسب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر 4.5٪ مثبت کیسسز کا تناسب ہے۔پاکستان بھر کے 15 بڑے شہروں میں کورونا کے مثبت کیسسز کا تناسب زیادہ ہے۔ حیدرآباد میں پاکستان میں سب سے زیادہ کورونا مثبت کیسسز کا تناسب 16.59 فیصد ہے ، گلگت میں 15.38 فیصد ، ملتان 15.97 فیصد ، مظفرآباد 14.12فیصد ، میرپور 11.11 فیصد ، پشاور 9.69 فیصد، کوئٹہ 8.03 فیصد ، اسلام آباد 7.48فیصد ، کراچی 7.12 فیصد ، لاہور 5.37 فیصد اور راولپنڈی 4.63 فیصد ہے۔فورم کو بتایا گیا کہ 4 ہزار 136 مائیکرو لاک ڈاؤن پورے پاکستان میں لگائے گئے ہیں۔ ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی کورونا کے پھیلاؤ کے کنٹرول اور روک تھام کے لئے استعمال کی جارہی ہے۔ فورم کو بتایا گیا کہ صحت کے رہنما خطوط 16 بڑے شہروں میں 31 جنوری 2021 تک نافذ العمل رہیں گے۔فورم کو اس سے آگاہ کیا گیا کہ 2 ہزار 811 آکسیجن کی سہولت والے بستروں کو اسپتالوں میں گنجائش اور اضافے کے لیے شامل کیا گیا۔مختلف صوبوں / وفاقی اکائیوں کو 13 ہزار سے زیادہ آکسیجن سلنڈر جاری کیے گئے۔ این سی او سی نے عوام کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لئے صحت کے رہنما خطوط کے مطابق فوری اور ضروری اقدامات کرنے کے لئے صوبوں کی کوششوں کو سراہا۔







