لاہور۔9نومبر (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فلسفہ کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو آزاد سرزمین حاصل کرنے کی نئی سوچ دی،علامہ اقبال کی تصانیف کو نہ صرف مسلمان بلکہ غیرمسلم حکمرانوں نے بھی سراہا۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے رنگ و نسل سے …
علامہ اقبال نے اپنی شاعری و فلسفہ سے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو آزاد سرزمین حاصل کرنے کی نئی سوچ دی، ڈاکٹر یاسمین راشد

مزید خبریں
لاہور۔9نومبر (اے پی پی):وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاہے کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فلسفہ کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو آزاد سرزمین حاصل کرنے کی نئی سوچ دی،علامہ اقبال کی تصانیف کو نہ صرف مسلمان بلکہ غیرمسلم حکمرانوں نے بھی سراہا۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پراپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے رنگ و نسل سے بالاترہوکر انسانیت کو جذبہ اور لگن کا پیغام دیا،شاعر مشرق کا پیغام آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،تحریک آزادی پاکستان کی جدوجہد میں علامہ اقبال کی سوچ نے بنیادی کردار ادا کیا۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو علامہ اقبال کے افکار اور فلسفے کے عین مطابق دیکھنا چاہتے ہیں،تحریک انصاف نے پاکستانی قوم کو اقبال کے فرمودات کے مطابق کرپٹ ٹولے سے نجات دلائی،پاکستانی عوام کی علامہ اقبال کے افکار کے مطابق خدمت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کی پرعزم شاعری کی وجہ سے نوجوان نسل نے تحریک پاکستان کی جدوجہد میں بنیادی کردار ادا کیا۔







