وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کا م کا ورچوئل یونیورسٹی کالا شاہ کا کو کادورہ

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے کالا شاہ کاکو میں ورچوئل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور نئے تعمیر ہونے والے جنامک سینٹر میں کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا، لاہور شہر سے 50 کلو میٹر دور کالا شاکاکو میں اس یونیورسٹی کے قیام سے یہاں کے لوگوں کو …

لاہور۔9نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام سید امین الحق نے کالا شاہ کاکو میں ورچوئل یونیورسٹی کا دورہ کیا اور نئے تعمیر ہونے والے جنامک سینٹر میں کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا، لاہور شہر سے 50 کلو میٹر دور کالا شاکاکو میں اس یونیورسٹی کے قیام سے یہاں کے لوگوں کو بہترین تعلیمی سہولیات میسر آسکیں گی‘حکومت تعلیم کے فروغ میں بہت سنجیدہ ہے ‘ڈیجیٹل پاکستان وزیراعظم عمران خان کا خواب ہے‘وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام اس سلسلہ میں دن رات کام کر رہی‘ہم تمام پہلو کو نیک نیتی سے حل کیلئے ایسے کام کر رہے جس سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں‘اسی سلسلہ میں صدر مملکت کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس کے بہترین نتائج سامنے آئے‘ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے میدان میں ملک آگے جائے ‘ہمارا تعلیم کا بجٹ کم ہے‘کوشش ہے کہ پاکستان کا 10 فیصد جی ڈی پی تعلیم پر خرچ ہو‘ہمارا نوجوان ترقی یافتہ ہو گا تو ملک ترقی کرئے گا ‘پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں کی ہے‘آئی ٹی فیلڈ میں لوگوں کی ہنر مند بنانا مقصد ہے‘ماڈرن ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنا رہے ہمارے نوجوانوں کواچھی بات ہے کہ لوگ ورچوئل یونیورسٹی کی طرف آرہے ‘کم آمدنی والے لوگوں کو تعلیم فراہم کرنا حکومت کا مقصد ہے ‘ان لوگوں کو ہمت دینا ہے کہ وہ پڑھائی کے ساتھ کام بھی کر سکتے‘خواتین کو ہر شعبے میں آگے لانا ضروری ہے ‘کوشش ہے کے خواتین کا رول بڑھایا جائے‘ملک کی 54 فیصد آبادی خواتین کی ہے ‘5 جی لانچ کرنا چاہ رہے ہیں، جلد عوام کو اس کی سہولیات میسر آئےںگی ‘کورونا وائرس کی وبا میں بہترین کام کیا ‘ہماری منسٹری نے ایکسپورٹ بڑھائی ہے ‘ٹارگٹ ہے کہ پاکستان میں ہر شخص کے پاس سمارٹ فون ہو۔