ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا کی قمر زمان کائرہ کی صحت یابی کے لئے دعا

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما قمر زمان کائرہ کا کووڈ۔19مثبت آگیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک …

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈی والا نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کووڈ۔19ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما قمر زمان کائرہ کا کووڈ۔19مثبت آگیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک قمر زمان کائرہ کو جلد صحت یاب کرے، قمرزمان کائرہ کی صحت یابی کے لیے پوری قوم دعا گو ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اس وبا سے بچاو کے لیے تمام ضروری احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔