لاہور۔9نومبر (اے پی پی):آج ہم علامہ محمد اقبال رحمة اللہ علیہ کے 144ویں یوم پیدائش پر اس عظیم شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے اکٹھے ہوئے ہیں۔مفکر پاکستان نے اس قوم پر جو احسان کیا اس کی دین ہم ادا نہیں کر سکتے۔حضرت اقبال نے غلامی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوبی قوم کو آزاد ریاست کی فکر عطا کی۔آج بھی شاعر مشرق کا کلام وہ خاص نسخہ کیمیا ہے …
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی حضرت علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری ، دعا کی اورپھولوں کی چادر چڑھائی

مزید خبریں
لاہور۔9نومبر (اے پی پی):آج ہم علامہ محمد اقبال رحمة اللہ علیہ کے 144ویں یوم پیدائش پر اس عظیم شخصیت کو خراج تحسین پیش کرنے اکٹھے ہوئے ہیں۔مفکر پاکستان نے اس قوم پر جو احسان کیا اس کی دین ہم ادا نہیں کر سکتے۔حضرت اقبال نے غلامی کے گھٹا ٹوپ اندھیرے میں ڈوبی قوم کو آزاد ریاست کی فکر عطا کی۔آج بھی شاعر مشرق کا کلام وہ خاص نسخہ کیمیا ہے جو ہجوم کو قوم بنانے کیلئے اکسیرہے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یوم اقبال پر حضرت علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ حضرت علامہ اقبال ہی کی نگاہ تھی جنہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کو برصغیر واپس آ کر اس قوم کی قیادت پر آمادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق کے آفاقی کلام میں وہ طاقت ہے جو نوجوانوں کو خودی کے سفر پر رواں کرتی ہے۔مملکت خداداد میں آج بھی نوجوانوں کی اکثریت ہے اور انکی توانائیوں کو مثبت سمت دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 73 برسوں میں علامہ اقبال کے کلام اور پیغام کو جس انداز میں نوجوانوں تک پہنچانے کی ضرورت تھی وہ نہیں کیا گیا اور اسکا نتیجہ آپ نے دیکھ لیا کہ سیاست کے اہم میدان میں بھی اخلاقیات کی شدید کمی رہی۔آپ سیاست کے میدان کی بات کریں یا ادب کی، روحانیت کی بات کریں یا فلسفے کی، علامہ محمد اقبال ہر میدان میں منفرد اور یگانہ شخصیت رکھتے ہیں۔آج ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم قوم کے بچوں کو مفکر پاکستان کے افکار سے روشناس کروائیں گے۔بعدازاں معاون خصوصی نے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام یوم اقبال سیمینار اور رحمت اللعالمین کے عنوان سے مشاعرے میں شرکت بھی کی۔ میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا رہے ہیں۔شادی کی تقریبات کے حوالے سے ایس او پیز پر نظرثانی کمیٹی ایک دن میں تجاویز دے گی۔ہسپتالوں میں کورونا کے پیش نظر کورونا کنٹرول رومز اور ہیلتھ ڈیش بورڈ کا اجراءکر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کرپشن کی راج کماری اور فرزند زرداری گلگت میں 2، 2 باریاں پوری کرنے کے بعد بھی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔گلگت میں شفاف اور آزادانہ انتخابات منعقد ہوں گے ۔ حکمران عوام کے ووٹ ہی سے منتخب ہو کر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے شوبازیوں کو خیرآباد کہہ دیا ہے اور لٹیروں کا ایجنڈا عوام کے سامنے بری طرح پٹ گیا ہے۔







