نو نومبر ، 2019 کو کرتار پور راہداری کا تاریخی افتتاح بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے پاکستان کے عزم کا مظہر تھا،مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 9 نومبر ، 2019 کو کرتار پور راہداری کا تاریخی افتتاح بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے پاکستان کے عزم کا مظہر تھا۔پیر کو کرتار پور راہداری کے افتتاح کی پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں ، وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ، کرتارپور صاحب راہداری کے تاریخی افتتاح کے ایک …

اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 9 نومبر ، 2019 کو کرتار پور راہداری کا تاریخی افتتاح بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے پاکستان کے عزم کا مظہر تھا۔پیر کو کرتار پور راہداری کے افتتاح کی پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے ایک ٹویٹ میں ، وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ، کرتارپور صاحب راہداری کے تاریخی افتتاح کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ، ہم امن راہداری پر،پاکستان کے بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد کے عزم کی مظہرہیں۔انہوں نے مزید کہا ، بابا گرو نانک کی 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر اس کا افتتاح ہوا اور یہ واقعتا امید کی راہداری ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ اس تاریخی واقعہ کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔