اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلودرہےگا۔ اس دوران صبح کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھی ملک کےبیشتر علاقوں …
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلودرہےگا،محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلودرہےگا۔ اس دوران صبح کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں سموگ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران بھی ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر اور شمالی بلوچستان میں سرد رہا ہے۔ منگل کی صبح ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ میں درجہ حرارت منفی 10، سکردو منفی4،گوپس ، قلات منفی2، گلگت اوراستور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے ۔







