وفاقی وزیر عمرایوب خان نے سات کروڑ56لاکھ روپے کی خطیرفنڈنگ سے ڈنگی ٹیوب ویل میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کاافتتاح کردیا

ہری پور۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے سات کروڑ56لاکھ روپے کی خطیرفنڈنگ سے ڈنگی ٹیوب ویل میں شعلہ جلاکرسوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیااہل علاقہ نے اس موقع پرعمرایوب خان کاوالہانہ استقبال کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرعمرایوب خان نے اہلیانِ ڈنگی کوگیس وبجلی فراہمی منصوبہ جات کی تکمیل پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے والہانہ استقبال پرانکاشکریہ اداکیااُنھوں نے کہاکہ الیکشن میں جس طرح عوام …

ہری پور۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے سات کروڑ56لاکھ روپے کی خطیرفنڈنگ سے ڈنگی ٹیوب ویل میں شعلہ جلاکرسوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیااہل علاقہ نے اس موقع پرعمرایوب خان کاوالہانہ استقبال کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرعمرایوب خان نے اہلیانِ ڈنگی کوگیس وبجلی فراہمی منصوبہ جات کی تکمیل پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے والہانہ استقبال پرانکاشکریہ اداکیااُنھوں نے کہاکہ الیکشن میں جس طرح عوام نے پورے پاکستان میں سب سے زیادہ ووٹ دیکر مجھے کامیاب کیاانشاء اللہ اُس سے کئی گناہ بڑھ کرنہ صرف ضلع سے عوامی محرمیوں کاخاتمہ کررہے ہیں بلکہ ضلع میں اربوں روپے کی خطیرفنڈنگ سے بجلی وگیس کے وہ میگا منصوبے جاری ہیں جن سے آنے والی نسلیں بھی مستفیدہونگی انھوں کہاکہ گزشتہ حکومتوں کی کرپشن اورغلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں مشکل ترین حالات کاسامنارہااب حالات تیزی سے بہتری کی طرف جارہے ہیں وزیراعظیم عمران خان کی قیادت میں عام آدمی کوسہولت فراہم کرنے کے لیے اورمہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے بھی تیاری مکمل کرلی گئی ہے خودساختہ مہنگائی کرنے والے مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ساجدالرحمان ایڈوکیٹ نے اس موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خطیرلاگت سے گیس فراہمی منصوبے اورتین محلہ جات میں بجلی فراہمی سمیت متعددپولزوٹرانسفارمرزمہیاکرنے پروفاقی وزیرعمرایوب خان کوشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیاسابق صوبائی وزیریوسف ایوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کوبنے آج73سال گزرچکے ہیں مگرجتنے ترقیاتی کام حالیہ دوسال کے دوران ہوئے انکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی الیکشن کے دوران ہم جہاں بھی گئے بجلی مسائل سے لوگ انتہائی پریشان دیکھائی دئیے تاہم اب صورتحال مختلف ہوچکی ہے ضلع سے بجلی مسائل کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پرسولہ فیڈرزتکمیل کے بعدمزیداوردیرپابہتری کے لیے گریڈاسٹیشن قائم کیے جارہے ہیں جبکہ وفاقی وزیرکی بدولت آئندہ سال سے قبل ضلع میں جاری گیس فراہمی منصوبے بھی پایہ تکمیل کوپہنچ جائیں گے انھوں نے خطاب کے دوران ایم پی اے وچیئرمین ڈیڈک کمیٹی ارشدایوب خان کی جانب سے ڈنگی میں کروڑوں روپے کی فنڈنگ سے واٹرسپلائی سکیم،سڑکوں کی تعمیراوردیگرمنصوبہ جات پر مقامی لوگوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کے لیے مزید50لاکھ روپے کی فنڈنگ کااعلان کیا۔