پی ٹی وی کو نجکاری فہرست سے نکالنے کے لئے خط لکھ دیا ہے ، آئندہ ہفتے پی ٹی وی کانیا بورڈ تشکیل دیدیا جائے گا،وزیراطلاعات شبلی فراز

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کے لئے نجکاری ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے ، پی ٹی وی کی ری سٹریکچرنگ کرنے والی کمپنی جلد اپنی رپورٹ پیش کریگی ، پی ٹی وی کا نیا بورڈ بھی آئندہ ہفتے تشکیل دیدیا جائے گا ۔ منگل کو میڈیا بریفنگ …

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) کو نجکاری کی فہرست سے نکالنے کے لئے نجکاری ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے ، پی ٹی وی کی ری سٹریکچرنگ کرنے والی کمپنی جلد اپنی رپورٹ پیش کریگی ، پی ٹی وی کا نیا بورڈ بھی آئندہ ہفتے تشکیل دیدیا جائے گا ۔ منگل کو میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم کے اداروں میں اصلاحاتی پروگرام کے تحت مختلف اداروں کو نجکاری کی فہرست میں ڈالا گیا جب پی ٹی وی کی نجکاری کی چٹھی موصول ہوئی تو اسکا جواب بھیجا کہ پی ٹی وی کی نجکاری نہیں کرنی اسے فہرست سے نکال دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں ری سٹریکچرنگ کے لئے ایک کمپنی کی خدمات حاصل کیں گئیں ہیں وہ اپنا کام کر رہی ہے ،جلد اس سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی ۔دوسری جانب پی ٹی وی میں نئے بورڈ کی تشکیل پر کام ہورہا ہے ،آئندہ ہفتے تک نیا بورڈ بھی تشکیل دیدیا جائے گا ۔