ستمبر کے دوران ایل پی جی کی درآمد میں 78.6فیصد اضافہ ہوا ، شماریات بیورو

113

اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):ستمبر 2020 کے دوران مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی درآمد میں 78.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2020 کے دوران ایل پی جی کی درآمدات کا حجم 33.8 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ ستمبر 2019 میں درآمدات کا حجم 18.9 ملین ڈالر رہاتھا۔ اس طرح ستمبر 2019 کے مقابلہ میں ستمبر 2020 کے دورا ن ایل پی جی کی قومی درآمدات میں 14.9 ملین ڈالر یعنی 78 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔