صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے "وزیر اعظم امدادی پیکیج” کے تحت بیوہ کو نوکری دینے کا حکم دے دیا

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے "وزیر اعظم امدادی پیکیج" کے تحت بیوہ کو نوکری دینے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے بیوہ کو نوکری دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ صدر مملکت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بیوہ کے زائد العمر …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے "وزیر اعظم امدادی پیکیج” کے تحت بیوہ کو نوکری دینے کا حکم دے دیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے وفاقی محتسب کے بیوہ کو نوکری دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ صدر مملکت نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بیوہ کے زائد العمر ہونے کے عذر کو مسترد کردیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بیوہ کو 35 سال سے زائد عمر کی وجہ سے ملازمت دینےسے انکار کردیا تھا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے عمر کی حد میں نرمی کا اختیار رکھنے کے باوجود شکایت کنندہ کو نرمی نہیں دی۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مراسلے کے مطابق مرحوم سرکاری ملازمین کی بیواؤں کو 50 سال کی عمر تک کنٹریکٹ ملازمت دی جا سکتی ہے۔بیوہ کو ملازمت سے انکار ناانصافی ، غیر معقول ، قانون کے برخلاف اور بد انتظامی پر مبنی ہے۔