بلاول مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ بلاول مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ اب یہ دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے، ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ملاقاتیں پی …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا ہے کہ بلاول مریم ملاقات گلگت بلتستان انتخابات میں ان جماعتوں کی شکست کا پتہ دے رہی ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ اب یہ دھاندلی کا ڈھول پیٹنے کا نیا منصوبہ تیار کریں گے، ان کیلئے انتخابات صرف وہ شفاف ہے جس میں یہ جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی ملاقاتیں پی ڈی ایم کے تاریک مستقبل کو روشن نہیں بنا سکتیں۔