وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور انکے سوڈانی ہم منصب عمر قمرالدین اسماعیل کے مابین او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات

اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے سوڈانی ہم منصب عمر قمرالدین اسماعیل کے مابین نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزرا خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان …

  • اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے سوڈانی ہم منصب عمر قمرالدین اسماعیل کے مابین نائیجر کے دارالحکومت نیامی میں او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزرا خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی ، تعلیم ، صحت ، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سوڈان کے درمیان مشترکہ عقیدے اور نظریات کی بنیاد پر قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں ۔ وزیر خارجہ نے 1.3 ارب آبادی اور 54 ممالک پر مشتمل براعظم افریقہ کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ وزیر خارجہ قریشی نے سوڈانی ہم منصب کو پاکستان کے "انگیج افریقہ” اقدام کے بارے میں بھی آگاہ کیا ، جس کا مقصد براعظم افریقہ کے ساتھ قریبی ، مضبوط اور تعاون پر مبنی تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔ دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ دونوں فریقوں نے قریبی روابط برقرار رکھنے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔