وزیر اعظم عمران خان کاآئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

152

اسلام آباد۔29نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آئی ایس آئی میں شرکاء کا استقبال کیا۔ اس موقع پراجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجزکے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔