ملتان ۔4دسمبر (اے پی پی):ضلع ملتان میں کورونا وائرس احساس کفالت پروگرام کے تحت کیش امداد کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔انکم سپورٹ پروگرام کارڈ رکھنے والے مستحقین کو12ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔پروگرام کے فوکل پرسن و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر رانا اخلاق احمد خان نے 4 روز میں کی جانیوالی ادائیگی کاڈیٹا جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کیش ادائیگی کے لئے ضلع ملتان میں15سنٹرزمیں85 کاونٹر قائم کئے …
احساس کفالت پروگرام کے تحت اب تک13ہزار844 مستحقین امداد حاصل کر چکے ہیں ، فوکل پرسن اخلاق احمد خان

مزید خبریں
ملتان ۔4دسمبر (اے پی پی):ضلع ملتان میں کورونا وائرس احساس کفالت پروگرام کے تحت کیش امداد کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔انکم سپورٹ پروگرام کارڈ رکھنے والے مستحقین کو12ہزار روپے دئیے جارہے ہیں۔پروگرام کے فوکل پرسن و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر رانا اخلاق احمد خان نے 4 روز میں کی جانیوالی ادائیگی کاڈیٹا جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کیش ادائیگی کے لئے ضلع ملتان میں15سنٹرزمیں85 کاونٹر قائم کئے گئے ہیں جن کے ذریعے ایک لاکھ6 ہزار مستحقین اس پروگرام سے امداد حاصل کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اب تک13ہزار844 مستحقین امداد حاصل کر چکے ہیں اور مستحقین میں مجموعی طور پر16 کروڑ60 لاکھ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔رانااخلاق احمد خان نے کہا کہ تحصیل سٹی میں 5783 مستحقین6کروڑ 96لاکھ روپے حاصل کر چکے ہیں۔اسی طرح تحصیل صدرکے 3325مستحقین کو 3کروڑ99لاکھ روپے،جلالپور پیر والا کے1778مستحقین میں2کروڑ13 لاکھ روپے اور تحصیل شجاع آباد کے2918 مستحقین کو 3کروڑ51 لاکھ امداد فراہم کر دی گئی ہے۔علاوہ ازیں تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے حساس کفالت سنٹرز پر انتظامات چیک کرنے لیے دورے بھی جاری ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی عابدہ فرید نے ملتان شہر میں قائم4 احساس کفالت سنٹرز کا دورہ کیا اور اس دوران کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے سنٹرز پر پینے کے صاف پانی اور ہاتھ دھونے کی دستیاب سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔








