گور نر ہاؤس میں جمعہ کے اجتماع میں کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا ،گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی میڈیا سے گفتگو

لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو جوش سے نہیں ہو ش سے کام لینا ہوگا وہ قوم پر رحم کریں ۔ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے عوام بھی خود کورونا کو ویلکم کر رہے ہیں۔پاکستان کورونا کی ماہ جون جیسی صورتحال کاکسی صورت دوبارہ متحمل نہیں ہوسکتا۔کورونا سے بچائوبارے آگاہی میں علما کا اہم کر دارہے۔ وہ جمعہ کے روز …

لاہور۔4دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو جوش سے نہیں ہو ش سے کام لینا ہوگا وہ قوم پر رحم کریں ۔ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالے عوام بھی خود کورونا کو ویلکم کر رہے ہیں۔پاکستان کورونا کی ماہ جون جیسی صورتحال کاکسی صورت دوبارہ متحمل نہیں ہوسکتا۔کورونا سے بچائوبارے آگاہی میں علما کا اہم کر دارہے۔ وہ جمعہ کے روز صدر مملکت کی اپیل پر کورونا سے بچائو کیلئے یوم دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گور نر ہائوس میں جمعہ کے اجتماع میں خصوصی دعا میں صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید ، تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری ، پولٹیکل سیکرٹری میاں کاشف اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے، جبکہ اس موقع پر گور نر ہائوس کی جامع مسجد کے خطیب قاری اسماعیل نے کورونا سے بچائو اور ملکی ترقی اور سلامتی کے تحفظ کیلئے دعا کروائی۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کورونا میں جتنی تیزی کیساتھ شدت آرہی ہے اسکے بعد ایک بھی لمحے کی کوتاہی کی گنجائش نہیں سب کو ہر صورت کورونا سے بچائو کے تمام ایس اوپیز پر مکمل عملددرآمد کر نا ہوگا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں شاپنگ سنٹرز سمیت تمام مقامات پر عوام بھی کورونا کو سنجیدہ لیتے نظر نہیں آرہے جو بہت خطر ناک صورتحال ہے۔ خداکیلئے عوام کورونا ایس پیز بارے کسی قسم کی کوتاہی نہ کریں ۔علما کرونا سے بچائوکے لئے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں ہم ایک بارے پھر اپیل کرتے ہیں کہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں بھی کوروناکو سنجیدہ لیں تاکہ ملک کو کسی بڑے جانی اور مالی نقصان سے بچایا جاسکے ۔