ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا دورہ

کوئٹہ۔4دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے جمعہ کو پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر بلوچستان کا مدر ادارہ ہے جس نے لوکل ، صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر فنکار، گلوکار، اینکر ، رپورٹر اور میزبان پیدا کیے ہیں جو آجکل مختلف پرائیوٹ …

کوئٹہ۔4دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے جمعہ کو پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا دورہ کیا ، اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر بلوچستان کا مدر ادارہ ہے جس نے لوکل ، صوبائی، قومی اور بین الاقوامی سطح پر فنکار، گلوکار، اینکر ، رپورٹر اور میزبان پیدا کیے ہیں جو آجکل مختلف پرائیوٹ چینلز بڑے بڑے منصب پر فائز ہے لیکن سہولیات کی عدم دستیابی اور چند دیگر وجوہات کی بناءمشکلات درپیش ہیں جس کےلئے کےلئے ہم سب نے مل کر ایمرجنسی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا تاکہ پی ٹی وی جدید دور کے تقاضوں مطابق متعارف ہو اس موقع پر پی ٹی وی کے جنرل مینجر ایوب بھائی نے کوئٹہ سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ کرویا اور تفصیلی بریفنگ دی پروڈیوسر ، انجینیرز ، اینکرز اور میزبانوں نے تفصیلی ملاقات کی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کا شکریہ ادا کیا کہ آج پہلی مرتبہ کسی قومی اسمبلی کے اسپیکر نے پی ٹی وی کوئٹہ سینٹر کا دورہ کیا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ قاسم خان سوری ایک مڈل کلاس کی ایک محنتی، قابل اور منجھے ہوئے سیاستدان بن کر ابھرے ہیں جس پر آج پورہ بلوچستان فخر کرتا ہے قاسم خان سوری نے کہا کہ کوئٹہ سینٹر کے درپیش مسائل کے حل کے لیے بہت جلد میں نئے نو منتخب ایم ڈی پی ٹی وی نعیم بخاری سے ملاقات کرونگا بعد ازاں قاسم خان سوری نے سابقہ ایم این اے قومی اسمبلی سید ناصر علی شاہ کے ظہرانہ میں پارٹی کے دیگر قیادت جنرل سیکریٹری باری بڑ یچ، دادو پانیزئی اور سٹی سیکریٹری اطلاعات اسرار کاکڑ کے ہمراہ شرکت کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔