اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے قائدین کی بدعنوانیوں کو چھپانے کے لئے حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کا آغاز کیا تاہم یہ تحریک عوامی فلاح و بہبود کے حق میں نہیں ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کی کسی تحریک سے خوفزدہ نہیں ہے۔ انہوں …
اپوزیشن جماعتوں نے اپنے قائدین کی بدعنوانیوں کو چھپانے کے لئے پی ڈی ایم کا آغاز کیا ‘ مکمل لاک ڈائون کا مشورہ دینے والے اب خود لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں،پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے قائدین کی بدعنوانیوں کو چھپانے کے لئے حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کا آغاز کیا تاہم یہ تحریک عوامی فلاح و بہبود کے حق میں نہیں ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کی کسی تحریک سے خوفزدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر کے دوران اپوزیشن نے حکومت کو ملک میں مکمل لاک ڈائون نافذ کرنے کا مشورہ دیا لیکن اب وہ خود کورونا کی دوسری خوفناک لہر کے دوران عوامی اجتماعات کا انعقاد کرکے جان بوجھ کر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن لوگوں کو اپنے ذاتی مفادات کے لئے استعمال کر رہی ہے‘ اس لئے لوگ پی ڈی ایم کے عوامی اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔ فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں عوامی اجتماعات میں کھلے عام ایس او پیز کی خلاف ورزی کر رہی ہیں جو لوگوں میں وائرس پھیلانے کی سب سے بڑی وجہ بن سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فرخ حبیب نے کہا کہ حکومت کو کمزور معیشت ورثے میں ملی‘ وزیراعظم عمران خان کے موثر اقدامات کی وجہ سے ملکی معیشت روز بروز بہتری کی جانب گامزن ہے اور اداروں کی کارکردگی میں بھی بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے بڑے پیمانے پر بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک کو تباہ کردیا لیکن موجودہ حکومت معیشت ‘ زراعت‘ درآمدات ‘ پاکستانی روپے کو مستحکم کرنے سمیت ہر شعبے میں بہتری لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے حوالے سے بخوبی آگاہ ہے اور اس میں کمی کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ خوردنی اشیاءکی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے کو ملے گی۔








