اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اسلام آباد سمیت پنجاب اور ملک کےدیگر میدانی علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ خیبر پختونخواہ ، میر کھانی 3، چترال، دیر 2، دروش، کالام اور بشام میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کم سے کم درجہ حرارت، لہہ، پاراچنار منفی 6، گوپس،اسکردو منفی3، کالام منفی2اور استور میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔