پاکستان اور ایران مذہب، اخوت، مساوات، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوں، اسد قیصر

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مذہب، اخوت، مساوات، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوں، پاکستان اور ایران کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات خطے میں امن، تر قی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے جمعہ کو اپنی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران مذہب، اخوت، مساوات، ثقافت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوں، پاکستان اور ایران کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات خطے میں امن، تر قی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی سے جمعہ کو اپنی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اوراہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دونوں برادر ہمسایہ ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہے۔ سپیکر نے کہا کہ باہمی مفادات کے لیے دونوں ممالک کو تجارت، سر مایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہو گا۔انہوں نے پاک-ایران باڈرز کے ذریعے تجارتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے دوطرفہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاک-ایران باڈرز پر سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات کو بہتر بنا کر تجارتی حجم کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔ سپیکر نے مزید کہا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے، مسلم ممالک کے مابین تعاون کوفروغ دینے کے لیے متحرک پارلیمانی سفارتکاری ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اہمیت کے حامل معاملات پر دونوں ممالک کو اتفاق رائے وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں برادر اسلامی ممالک کی عوام ایک دوسرے سے گہری وابستگی رکھتے ہیں جنہیں قریب لانے کے لیے پارلیمانی سطح اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ایران کےسفیر سید محمد علی حسینی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور خطے میں امن کے لیے پاکستان کو شراکت دار سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت اور حکومت دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش مند ہے۔ ایران کے سفیر نے دونوں ممالک کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سپیکر قومی اسمبلی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان تاریخی تعلقات پائے جاتے ہیں۔ایرانی سفیر نے کہا کہ کہ مسلم ممالک کے مابین اتحاد کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موثر طرز حکمرانی کے لیے دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی سطح پر تعاون کوفروغ دینے کی ضرورت ہے۔