اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جمعہ کو وزارت داخلہ کاقلمدان سنبھالا ۔ یہ ان کی 15 ویں وزارت ہے۔ راولپنڈی کے متحرک سیاستدان شیخ رشید احمدنے زمانہ طالب علمی سے سیاست کاآغاز کیا اور نواز شریف کی کابینہ میں پہلی بار 1991 میں وزیر صعنت بنے۔ وزارت ثقافت بھی ان کے پاس رہی۔ نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں شیخ رشید احمد کو کھیل …
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جمعہ کو وزارت داخلہ کاقلمدان سنبھالا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے جمعہ کو وزارت داخلہ کاقلمدان سنبھالا ۔ یہ ان کی 15 ویں وزارت ہے۔ راولپنڈی کے متحرک سیاستدان شیخ رشید احمدنے زمانہ طالب علمی سے سیاست کاآغاز کیا اور نواز شریف کی کابینہ میں پہلی بار 1991 میں وزیر صعنت بنے۔ وزارت ثقافت بھی ان کے پاس رہی۔ نواز شریف کے دوسرے دور حکومت میں شیخ رشید احمد کو کھیل ۔ثقافت سیاحت امور نوجوانان ۔محنت افرادی قوت اور سمندر پار پاکستانیوں کے قلمدان سونپے گئے۔ 2002 میں وزیر اعظم جمالی کے دور حکومت میں وزیر اطلاعات رہے۔ شوکت عزیز کابینہ میں بھی وہ ریلوے اور وزیر اطلاعات رہے۔وزیراعظم عمران خان نےشیخ رشیداحمد کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے ساتھ ہی 2018 میں وزیر ریلوے بنایا اور جمعہ کو انہیں وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا۔ شیخ رشید احمد اپنی سیاسی جدوجہد کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے نچلی سطح سے سیاست کاآغازکیا اور اپنی محنت اور جدوجہد سے ہر دور میں نمایاں رہے۔ شیخ رشید احمد ٹی وی ٹاک شوز کی پسندیدہ شخصیت ہیں اور ان کے انداز گفتگو تبصرو ں اور تجزیوں کو بہت زیادہ توجہ سے سنا جاتا ہے۔








