اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری کو بھارت کے خلاف اقدامات کر نے چا ہئیں ، بھارت ریاست نہیں بلکہ دہشتگرد مافیا بن گیا ہے، مشیر برائے قومی سلامتی امور

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری کو بھارت کے خلافاقدامات کر نے چا ہئیں ، بھارت پاکستان کو ہائبرڈ وار کا نشانہ بنا رہا ہے، بھارت ریاست نہیں بلکہ دہشتگرد مافیا بن گیا ہے، یورپی پارلیمنٹیرین کو دھوکا دیا گیا، بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف …

اسلام آباد۔11دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت عالمی برادری کو بھارت کے خلافاقدامات کر نے چا ہئیں ، بھارت پاکستان کو ہائبرڈ وار کا نشانہ بنا رہا ہے، بھارت ریاست نہیں بلکہ دہشتگرد مافیا بن گیا ہے، یورپی پارلیمنٹیرین کو دھوکا دیا گیا، بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی تصور کیا جانا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جعلی خبر رساں اداروں اور جعلی این جی اوز کے ذریعے پاکستان کے خلاف غلط خبریں پھیلا رہا ہے، عالمی برادری کو بھارتی سرگرمیوں پر ایکشن لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرگرمیوں سے متعلق جو ڈوزیئر اقوام متحدہ کو دیا ہے اس میں بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی پارلیمنٹیرین کو دھوکا دیا گیا اور استعمال کیا گیا ہے، پہلے تو یورپی یونین کو اس معاملے کو دیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹے میگزین کے سارے سرورز بھارت میں ہی تھے، اس سب کے پیچھے بھارتی ریاست ہی ہو گی اور فنڈنگ بھی وہی کر رہی ہوگی، اس سب کے پیچھے را کا نیٹ ورک تھا۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ بھارت میں اس وقت فاشسٹ مائنڈ سیٹ موجود ہے، بھارتی ریاست ہر وقت پاکستان کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں سوچتی، اقوام متحدہ اور یورپی یونین سمیت سب کو بھارت کے خلاف اقدامات کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو پہلے بھی اور اب بھی بتا رہے ہیں کہ بھارت کی نیت ٹھیک نہیں، بوکھلاہٹ میں بھارت کوئی بھی غلط حرکت کر سکتا ہے، ہمیں اپنے آپ کو اس کے لئے تیار رکھنا ہوگا اور پاکستان اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔