منیلا۔12دسمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2020کے لیے ایشیائی ترقی کی ضمنی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہےجس میں کہا گیا کہ حال ہی میں چینی معیشت کی بحالی توقع سے کہیں بہتر ہوئی ہے ،اس لیے بینک نے رواں سال چین کے متوقع اقتصادی اضافے کی شرح کو پہلے کی پیش گوئی 1.8سے 2.1فیصد تک بڑھادیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال تیسری سہ ماہی میں …
رواں سال چین کی متوقع اقتصادی شرح نمو میں مزید اضافہ ، ایشیائی ترقیاتی بینک

مزید خبریں
منیلا۔12دسمبر (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے 2020کے لیے ایشیائی ترقی کی ضمنی آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہےجس میں کہا گیا کہ حال ہی میں چینی معیشت کی بحالی توقع سے کہیں بہتر ہوئی ہے ،اس لیے بینک نے رواں سال چین کے متوقع اقتصادی اضافے کی شرح کو پہلے کی پیش گوئی 1.8سے 2.1فیصد تک بڑھادیاہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال تیسری سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی میں 4.9فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ پہلی تین سہ ماہیوں میں چینی معیشت میں 0.7فیصد کا اضافہ ہوا۔رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2021میں چینی معیشت میں7.7فیصد کا اضافہ ہوگا۔








