اسلام آبادسمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سردرہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،پنجاب،کشمیر،شمالی بلوچستان،بالائی سندھ اور گلگت بلتستان …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آبادسمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا،پنجاب،کشمیر،شمالی بلوچستان،بالائی سندھ اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخوا، بالاکوٹ 29 ، مالم جبہ 18 ، کاکول 16 ، کالام 8 ، ڈیرہ اسماعیل خان 7 ، سیدو شریف ، پٹن 6 ، دیراپر4 ، لوئرایک ، پاراچنار ، میرخانی 4 ، دروش 2 ،کشمیر، کوٹلی 25 ، گڑھی دوپٹہ 16 ، مظفرآباد ، راولاکوٹ 15 ، پنجاب، مری 20 ، راولپنڈی 19 ، اسلام آبادزیرو پوائنٹ ، سید پور 17 ، بوکرا 11 ، ائیرپورٹ 8 ، نارووال 17 ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، خانیوال 16 ، لاہور12، سیالکوٹ 13 ، بہاولپور 10 ، چکوال 9 ، منگلا ، اوکاڑہ ، بہاولنگر ، فورٹ منرو 8 ، قصور 7 ، جہلم ، فیصل آباد ، ڈیر غازی خان ، بھکر ، کوٹ ادو 6 ، جوہرآباد ، گجرات 5 ، ملتان ، منڈی بہاو¿الدین ، جھنگ گوجرانوالہ ، ساہیوال 4 ، نور پورتھل ،لیہ ، خان پور ، حافظ آباد 3 ، رحیم یار خان ایک ، گلگت بلتستان، استور 9 ، چلاس ،سکردو 7 ، بنجی 2 ، بلوچستان، سبی 7 ،ژوب 3 ، بارکھان ، قلات 2 ، کوئٹہ ایک ، سندھ، جیکب آباد 9 جبکہ مالم جبہ 7 ، مری 5 ، استور ، کالام 4 ، اسکردو 2 اور ہنزہ میں ایک انچ برفباری بھی ریکارڈ ہوئی۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت، لہہ منفی 8 ،پاراچنار منفی 5، گوپس منفی4،بگروٹ ،کالام منفی 3،استور،مالم جبہ، قلات منفی2،سکردو،مری، کوئٹہ،ہنزہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔