اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام امن، سلامتی اعتدال کا دین ہے، اسلام جبر کی بنیاد پر کسی کو مسلمان کرنے کا حکم نہیں دیتا۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام اپنے پیغام حقانیت سے پھیلا ہے، پاکستان میں بعض واقعات میں کہا جاتا …
اسلام امن، سلامتی اور اعتدال کا دین ہے، اسلام جبر کی بنیاد پر کسی کو مسلمان کرنے کا حکم نہیں دیتا، طاہر محمود اشرفی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام امن، سلامتی اعتدال کا دین ہے، اسلام جبر کی بنیاد پر کسی کو مسلمان کرنے کا حکم نہیں دیتا۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام اپنے پیغام حقانیت سے پھیلا ہے، پاکستان میں بعض واقعات میں کہا جاتا ہے کہ جبر کی بنیاد پر مذہب کو تبدیل کروایا گیا یا مذہب تبدیل کرانے کا جبراً کہہ کر شادی کرلی گئی۔ اس طرح کے تمام واقعات کو کیس ٹو کیس دیکھنے کے لئے اور اصل حقائق سامنے لانے کے لئے ان کا دفتر مستقل بنیادوں پر کام کر رہا ہے لہذا اگر کسی بھی پاکستانی غیر مسلم کو اس سلسلہ میں شکایت ہے تو وہ ان کے دفتر سے رابطہ کر سکتا ہے۔








