پاکستان نے ”یورپی یونین ڈس انفولیب“ کی طرف سے پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے اور جعلی آپریشن پر مبنی مہم کی رپورٹ کی ذمہ داری سے انکار کی بھارتی وزارت خارجہ کی کوششوں کو مسترد کردیا

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے ”یورپی یونین ڈس انفولیب“ کی طرف سے پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے اور جعلی آپریشن پر مبنی مہم کی رپورٹ کی ذمہ داری سے انکار کی بھارتی وزارت خارجہ کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ر پورٹ سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے دعوے کی کوئی حیثیت نہیں۔ہیومن رائٹس کونسل معاملے کا نوٹس لے اوریورپی یونین بھی پاکستان مخالف مہم پر کارروائی …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان نے ”یورپی یونین ڈس انفولیب“ کی طرف سے پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈے اور جعلی آپریشن پر مبنی مہم کی رپورٹ کی ذمہ داری سے انکار کی بھارتی وزارت خارجہ کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ر پورٹ سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے دعوے کی کوئی حیثیت نہیں۔ہیومن رائٹس کونسل معاملے کا نوٹس لے اوریورپی یونین بھی پاکستان مخالف مہم پر کارروائی کرے۔سویئٹزرلینڈ ،بیلجئیم این جی اوز کی شفافیت اور مالی معاونت کی تحقیقات کریں۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ’ڈس انفو لیب‘ کی رپورٹ کے مطابق 2005سے پاکستان کیخلاف جعلی خبروں کے زریعے پرپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں 550جعلی ویب سائٹس،10این جی اوز اور 116ممالک میں 750جعلی میڈیا نیٹ ورکس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کےدعوں کی کوئی حیثیت نہیں۔رپورٹ نے ثابت کر دیا کہ بھارت ذمہ دار ملک ہے اور نہ ہی جمہوری۔ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جبکہ ڈس انفو لیب رپورٹ نے پاکستانی موقف کو درست ثابت کیا ہے۔پاکستان پہلے بھی بھارت کیخلاف ناقابل تردید شواہد پیش کر چکا ہے اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزیئر دے چکے ہیں۔تازہ ترین رپورٹ نے ثابت کیا ہے کہ ہندوستانی جھوٹ کی کوئی مقدار بھی مقبوضہ جموں و کشمیرمیں بھارت کے بے پناہ جرائم سےعالمی توجہ ہٹا اور نہ ہی عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں میں کامیاب ہوسکتی ہے۔بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ اور اس کی غلط بیانیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے ، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کے حصول کیلئے جائز جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔