کراچی۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ بڑے نعرے لگوا رہی ہے، چلو چلو لاہور چلو، موجودہ پیپلزپارٹی کے لئے ڈوبنے کا مقام ہے، لاہور جلسے کے لئے انہیں عوام نہیں مل رہی، ذوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی تھی وہاں سے ان …
پی پی جلدی استعفیٰ دے، سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے ، حلیم عادل شیخ

مزید خبریں
کراچی۔12دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے پی ڈی ایم لاہور جلسے کے حوالے سے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ بڑے نعرے لگوا رہی ہے، چلو چلو لاہور چلو، موجودہ پیپلزپارٹی کے لئے ڈوبنے کا مقام ہے، لاہور جلسے کے لئے انہیں عوام نہیں مل رہی، ذوالفقار علی بھٹو نے پارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی تھی وہاں سے ان کو لوگ نہیں مل رہے ہیں،سندھ کے لوگ جو 21 فیصد کرونا میں پھنسے پڑے ہیں انہیں لاہور بھجوایا جارہا ہے،چار صوبوں کی زنجیر پارٹی چار ڈویزن تک پہنچ چکی ہے جہاں سے بھی خاتمہ ہونے والا ہے۔ ہفتہ کو جاری کردہ اپنے وڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن اور دونمبری کی وجہ سے پیپلزپارٹی کی سیاست ختم ہوچکی ہے،ایک طرف استعفیٰ دینے کی بات کر رہے ہیں دوسری جانب الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے۔ خط میں عمرکوٹ،سانگھڑ،ملیر کے ضمنی الیکشن کے لئے جلسوں کیلئے اجازت مانگی گئی ہے، پیپلزپارٹی تیتر ہے یا بٹیر؟ ایک طرف استعفے دینے جارہے ہیں دوسری طرف الیکشن کی تیاری کر ہے ہیں، کراچی سے لاہور پھر لاہور سے کراچی یہ پی ڈی ایم کرونا پھیلائو موومنٹ بن چکی ہے۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ لوگ استعفے دینے کے بات کر کے مکر گئے ہیں، ہم نے تیاری کر لی ہے،سندھ میں بھی پی ٹی آئی کی حکومت بنائیں گے، جلدی کریں استعفے دی دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ غریب کارکنوں کو کرونا وبا میں ڈال رہے ہیں،اگر یہ لوگ عوام کے خیر خواہ ہیں پہلے ان کا ٹیسٹ کرائیں کوئی بھی کرونا متاثر نہ جائے گا نہ واپس آئے گا، اپنے نجی پروگرام میں کرونا ٹیسٹ پہلے سے کروائے جاتے ہیں باقی عوام کی کوئی فکر نہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مینار پاکستان کا جلسہ ان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، کچھ دنوں پہلے ایک جنازہ ہوا ان کا جلسہ انکے ذرا برابر بھی نہیں ہوگا، اس کرپٹ ٹولے کو آٹے دال کا بھائو پتا لگا جائے گا۔








