اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنی گندگی سے نکلنے کیلیے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، پی ڈی ایم کے لیے کورونا بہترین فیس سیونگ ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں نے پشاور اور ملتان میں کورونا وائرس پھیلانے …
پی ڈی ایم اپنی گندگی سے نکلنے کیلیے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، سید ذوالفقار عباس بخاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنی گندگی سے نکلنے کیلیے بہانے ڈھونڈ رہی ہے، پی ڈی ایم کے لیے کورونا بہترین فیس سیونگ ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والوں نے پشاور اور ملتان میں کورونا وائرس پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا، قاتل پی ڈی ایم اب لاہور کے ڈاکٹرز اور شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنا چاہتی ہے، پی ڈی ایم کی بے حسی کی قیمت عام شہری چکائیں گے۔








