اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے کا کل” جلوس“ دھوم سے نکلے گا۔ زندہ دلان لاہور مسترد شدہ عناصر کو ان کی اوقات یاد دلا دیں گے۔ کورونا وبا کی تشویش ناک صورتحال کے باوجود جلسہ کرنا نری حماقت ہے۔ اپوزیشن ٹولے کے دماغوں میں بھوسہ بھرا ہوا ہے اور ان …
پی ڈی ایم ٹولے کا کل” جلوس“ دھوم سے نکلے گا،زندہ دلان لاہور مسترد شدہ عناصر کو انکی اوقات یاد دلا دینگے،فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے کا کل” جلوس“ دھوم سے نکلے گا۔ زندہ دلان لاہور مسترد شدہ عناصر کو ان کی اوقات یاد دلا دیں گے۔ کورونا وبا کی تشویش ناک صورتحال کے باوجود جلسہ کرنا نری حماقت ہے۔ اپوزیشن ٹولے کے دماغوں میں بھوسہ بھرا ہوا ہے اور ان کے دل میں صرف بغض و عناد ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 36 مریضوں کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 629 ہے اور لاہور میں مریضوں کی تعداد تقریبا 62 ہزار ہو چکی ہے۔ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 526 تک پہنچ چکی ہے جو کہ الارمنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 3320 مریض کورونا کے باعث اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اس صورتحال میں پی ڈی ایم کا جلسہ کرنا عوام کے ساتھ کھلواڑ سے کم نہیں۔ اللہ تعالیٰ اس عاقبت نا اندیش ٹولے کو ہدایت دے۔








