اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کو آزاد جموں و کشمیر کا پہلا پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کے طور پر آغاز کر دیا.افتتاحی تقریب میں ،قومی ٹیم کے سابق شاہد آفریدی، آزاد کشمیر کے صدرسردار مسعود خان، اظہر محمود ، عارف ملک اور شہزاد اختر نے شرکت کی. لیگ میں 6 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا. لیگ میں میرپور رائلز، …
چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کو آزاد جموں و کشمیر کا پہلا پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کے طور پر آغاز کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) کو آزاد جموں و کشمیر کا پہلا پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کے طور پر آغاز کر دیا.افتتاحی تقریب میں ،قومی ٹیم کے سابق شاہد آفریدی، آزاد کشمیر کے صدرسردار مسعود خان، اظہر محمود ، عارف ملک اور شہزاد اختر نے شرکت کی. لیگ میں 6 ٹیموں کا انتخاب کیا گیا. لیگ میں میرپور رائلز، کوٹلی پینتھرز، باغ سٹالینز، راولاکوٹ ہاکس، اوورسیز واریرز، مظفرآباد ٹائگرز شامل کیاگیا. چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کشمیر پریمئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کو پی سی بی، وفاقی حکومت اور عوام کی حمایت حاصل ہے، کے پی ایل سے جموں و کشمیر کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر لارہے ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمارے نوجوان کا ٹیلنٹ اس لیگ کے ذریعے دنیا تک پہنچے گا،کشمیر کے نوجوان نے دنیا کو دکھانا ہے کہ اس میں کتنا دم ہے، شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیر پریمئر لیگ کشمیر کو پوری دنیا میں مقبول بنانے میں مدد دے گی،یہ لیگ آگے جا کر کشمیر کی بچیوں کو بھی آگے آ کر کھیلنے کا موقع دے گی. انہوں نے کہا کہ ہمارے کرکٹرز ہمارے ملک کی پہچان بنے ہیں، کھیل لوگوں کو قریب لانے میں مدد دیتے ہی۔ہم سب کے پی ایل کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے ساتھ مل کر اس لیگ کو آگے لے کر جائیں گے، کے پی ایل کا لوگو ‘ کھیلو آزادی سے ‘ دنیا بھر میں گونجے گا۔کے پی ایل کے ساتھ کشمیر کو کھیلوں کے عالمی نقشے پر رکھا جائے گا۔ شہریار آفریدی نے کہا کہ ہم دنیا بھر کے فورمز پر کشمیر کو اجاگر کریں گے، کشمیر کمیٹی اس مقصد کے تحفظ اور فروغ کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی. اس موقع پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی خطاب کیا۔








