پاکستان ، چین سی پیک کو بلند ترین سطح پر لے جانے کیلئے ملکر کام کرینگے، اسد عمر

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی اور ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اقتصادی راہداری کو مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کی باہمی خوشحالی کیلئے اسے بلند ترین سطح پر لے جانے کیلئے ملکر کام کرینگے۔ ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ سی پیک منصوبوں سے متعلق تمام مسائل حل کرنے کیلئے آئندہ پندرہ دن میں ذاتی …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائےمنصوبہ بندی اور ترقی وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین اقتصادی راہداری کو مستحکم کرنے اور دونوں ملکوں کی باہمی خوشحالی کیلئے اسے بلند ترین سطح پر لے جانے کیلئے ملکر کام کرینگے۔ ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ سی پیک منصوبوں سے متعلق تمام مسائل حل کرنے کیلئے آئندہ پندرہ دن میں ذاتی طور پر چار اجلاس منعقد کرینگے۔اس سے پہلے اسلام آباد میں چین کے سفارتخارنے نے کہا تھا کہ چینی کمپنیاں دونوں حکومتوں کی رہنمائی میں سی پیک تعاون کے نئے مرحلے کیلئے پرعزم ہیں۔چینی سفارتخارنے نے آگے بڑھنے کے طریقوں پر غور کیلئے سی پیک منصوبوں کے نمائندوں سے ملاقات کرنے پر اسد عمر اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم باجوہ کا بھی خیر مقدم کیا۔