اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین دستیاب ہو جائے گی ، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین دستیاب ہو جائے گی تاہم کس ملک کی ویکسین کا چنائو کرنا ہے اس کا فیصلہ ویکسین کی افادیت دیکھ کر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ …

اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین دستیاب ہو جائے گی تاہم کس ملک کی ویکسین کا چنائو کرنا ہے اس کا فیصلہ ویکسین کی افادیت دیکھ کر کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ یہ تاثر غلط ہے کہ ہم کسی ایک یا دوسری ویکسین کو فوقیت دے رہے ہیں بلکہ ہم سائنس کو فوقیت دیں گے اور جو بہترین ویکسین ہمیں میسر ہو گی جس کے سائنسی اعتبار سے بھی فائدے ہوں گے وہی استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان 20کروڑ سے زیادہ آبادی کا ملک ہے جس کی وجہ سے ہماری ضرورت کافی زیادہ ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں ایک سے زیادہ ذریعے کی ضرورت ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چین کی تیارکردہ دونوں ویکسین کو دیکھا جارہاہے ویکسین چاہے امریکہ سے آئے چین سے یا روس سے یا برطانیہ سے فیصلہ اس وقت تک کرنا ممکن نہیں ہے جب تک ویکسین کی افادیت کا پتہ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان جلد یہ بتانے کے قابل ہو گا کہ وہ کہاں سے اور کس سے کتنی ویکسین لے گا ۔