اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے قائدین کو بدعنوانی کیسز سے ریلیف دلوانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہیں، حکومت ہر اہم ایشو پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کے عمل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل …
اپوزیشن اپنے قائدین کو بدعنوانی کیسز سے ریلیف دلوانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے،حکومت ہر اہم ایشو پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے تیار ہے،احتساب کے معاملے پر سمجھوتہ نہیں ہو گا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر

مزید خبریں
اسلام آباد۔12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنے قائدین کو بدعنوانی کیسز سے ریلیف دلوانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہیں، حکومت ہر اہم ایشو پر اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے لیکن بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کے عمل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک کو درپیش تمام مسائل کی ذمہ دار ہیں اور اب یہی لوگ عوام کے خیرخواہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش مسائل حل کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے، کورونا کے باوجود ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور مہنگائی بھی بتدریج کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان شوگر مافیا کے خلاف جنگ جیت رہے ہیں، کسان اب گنے کی فصل پر بہتر قیمت لے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے غیرضروری معاہدوں کی وجہ سے حکومت مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہے تاہم موجودہ حکومت کے بجلی کے حوالے سے کئے گئے نئے معاہدوں کے بعد اگلے دو سالوں کے دوران 136 بلین کی بچت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت کے دوران بجلی کے سپلائی سسٹم پر کوئی سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔








