اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی حکومت ختم ہوگی ‘لانگ مارچ اور استعفوں کی دھمکیوں سے اپوزیشن حکومت پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ‘پانچ سالہ آئینی مدت پوری کر نا ہمار ا آئینی اور جمہوری حق ہے جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ وہ اتوار کے روز …
وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیں گے نہ ہی حکومت ختم ہوگی ‘گورنر چوہدری محمدسرور کی تحر یک انصاف کے اراکین پنجا ب اسمبلی کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی حکومت ختم ہوگی ‘لانگ مارچ اور استعفوں کی دھمکیوں سے اپوزیشن حکومت پر دبائو ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ‘پانچ سالہ آئینی مدت پوری کر نا ہمار ا آئینی اور جمہوری حق ہے جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ وہ اتوار کے روز گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی میاں فیصل حیات ‘عبدلالحی دستی اوررفاقت علی سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ملاقات کے دوران گفتگو میں گور نر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی جلسوں کی سیاست کو لاہور سمیت پاکستان بھر کے لوگوں نے مستر دکر دیا ہے، آج عوام انتشار اور فساد کی سیاست کر نیوالوں کیساتھ نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت اور ان کی پالیسوں کیساتھ کھڑے ہیں ،ہم نے پاکستان کو بدتر ین معاشی مسائل سے نکالتے ہوئے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو در پیش مسائل کی بنیادی وجہ ماضی کے حکمرانوں کے اربوں ڈالرز کے قر ضے ‘کر پشن اور دیگر مسائل ہیں مگر ہم نے قوم سے وعدہ کر رکھا ہے کہ ان کو کر پشن ‘مہنگائی اور بے روزگاری سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات دلائیں گے او ر حکومت اپنی پالیسوں کی وجہ سے کامیابی سے آگے بڑھ رہی ہے مگر اپوزیشن ملک کو آگے بڑ ھنے سے روکنے کیلئے احتجاج کر رہی ہے، ہم نے پہلے بھی ایسے عناصر کو ناکام بنایا ہے اور اب بھی اپوزیشن کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔گور نر پنجاب نے کہا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے، اس لیے حکومت کر نا ہمارا آئینی اور جمہوری حق ہے اور اپوزیشن جماعتوں کی بھی جمہوری ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نے کی سازشیں کر نے کی بجائے 2023کے عام انتخابات کا انتظار کر یں، پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے جس کو مر ضی اقتدار کیلئے منتخب کر یں۔ چوہدری محمدسرور نی کہا کہ اگر اپوزیشن کا یہ خیال ہے کہ وہ لانگ مارچ کی دھمکیوں یا اسمبلیوں سے استعفے دیکر حکومت کا خوفزدہ کر لے گی تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ،وزیراعظم عمران خان ہی 2023تک وزیر اعظم رہیں گے اور حکومت بھی پاکستان تحر یک انصاف کی رہے گی جبکہ اپوزیشن کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔








