لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست پرافسوس ہے،اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرتی ہے،بد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے کورونا وائرس کو بھی پارٹنر بنا لیا ہے،اپوزیشن کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے ۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف کورونا سے ہسپتال بھر رہے ہیں،اموات …
کرپشن کے مینار کھڑے کرنے والے کس منہ سے مینار پاکستان پرجلسہ کر رہے ہیں، اپوزیشن کے جلسوں سے کورونا بڑھ رہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار

مزید خبریں
لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ اپوزیشن کی منفی سیاست پرافسوس ہے،اپوزیشن کی انتشار کی سیاست قوم مسترد کرتی ہے،بد قسمتی سے اپوزیشن کی 11 جماعتوں نے کورونا وائرس کو بھی پارٹنر بنا لیا ہے،اپوزیشن کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلانے کا باعث بن رہی ہے ۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک طرف کورونا سے ہسپتال بھر رہے ہیں،اموات میں اضافہ ہو رہا ہے تودوسری طرف اپوزیشن کو اپنے منفی ایجنڈے کی تکمیل کی فکر ہے،اپوزیشن اپنے کرپشن کے وائرس سے بچنے کے لئے قوم کو کورونا وائرس کا شکار کر رہی ہے،اپوزیشن کے جلسوں کا کوئی ایجنڈا نہیں ،اپوزیش صرف اور صرف اپنے کرپشن کے کیسز کی فائلز کو بند کروانا چاہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جان لے ان جلسوں سے کورونا تو بڑھ سکتا ہے اپوزیشن کی این آر او کی خواہش پوری نہیں ہوسکتی ،قانون توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مینار کھڑے کرنے والے آج کس منہ سے مینار پاکستان پرجلسہ کر رہے ہیں ،مینار پاکستان کے مقدس مقام تلے پاکستان کو لوٹنے والوں کے اکٹھ کی کوئی حیثیت نہیں ،اپوزیشن جان لے کہ عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں،اپوزیشن کا کوئی ویژن ہے نہ انہیں عوام کا خیال ہے،حکومت ہر روز عوام کے مفاد کے لیے اقدامات اٹھارہی ہے ،جلسے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو کرپشن بچائو اورکوروناپھیلائو ایجنڈے کے طور پر یاد رکھا جائے گا،پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام جان گئے ہیں اسی لئے ان کا ہر جلسہ ناکام ہو رہا ہے،ناکامی پی ڈی ایم کا مقدر تھی،ہے اور رہے گی۔








