پی ڈی ایم کا 11جماعتوں کا جتھہ کورونا وبامیں اضافہ چاہتا ہے،غیر فطری اتحاد دولت بچانے کیلئے گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈا کٹرفردوس عاشق اعوان

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا 11جماعتوں کا جتھہ کورونا وبا میں اضافہ چاہتا ہے، غیر فطری اتحاد منی لانڈرنگ کی دولت بچانے کے لیے گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا ہے ،اپوزیشن عناصر عقل کے اندھے ہیں،انہیں کورونا کی تشویشناک صورتحال کا ادراک نہیں،جاتی امرا کی جعلی راجکماری اور کینزیں رو رو …

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا 11جماعتوں کا جتھہ کورونا وبا میں اضافہ چاہتا ہے، غیر فطری اتحاد منی لانڈرنگ کی دولت بچانے کے لیے گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا ہے ،اپوزیشن عناصر عقل کے اندھے ہیں،انہیں کورونا کی تشویشناک صورتحال کا ادراک نہیں،جاتی امرا کی جعلی راجکماری اور کینزیں رو رو کر ہلکان ہو رہی ہیں ،اس ٹولے کی قسمت میں رونا لکھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں 31 مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے،کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد 686 ہے،لاہور میں مریضوں کی تعداد تقریباً 62 ہزار85 ہو چکی ہے،پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار212 تک پہنچ چکی ہے ،پنجاب میں اب تک 3351 مریض کورونا کے باعث اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راجکماری، شہزادہ،مولانا اور ان کے حواریوں کی منفی سیاست کا جنازہ نکل چکاہے ۔