اقوام متحدہ کی عالمی رہنماؤں سے موسمیاتی ایمرجنسی کا اعلان کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ ۔13دسمبر (اے پی پی):قوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریشس نے 2020 کے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم ’کاربن نیو ٹریلٹی کی پوزیشن حاصل نہیں کرلیتےموسمیاتی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا جانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ آج میں دنیا بھر کے تمام رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ جب تک کاربن نیو ٹریلٹی کی حیثیت حاصل نہیں کر لیتے …

اقوام متحدہ ۔13دسمبر (اے پی پی):قوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریشس نے 2020 کے موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم ’کاربن نیو ٹریلٹی کی پوزیشن حاصل نہیں کرلیتےموسمیاتی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا جانا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ آج میں دنیا بھر کے تمام رہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ جب تک کاربن نیو ٹریلٹی کی حیثیت حاصل نہیں کر لیتے تب تک وہ وہ اپنے اپنے ملکوں میں موسمیاتی ایمرجنسی کا اعلان کریں۔پیرس معاہدہ کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ ، برطانیہ اور فرانس نے 2020 کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کی۔ سربراہی اجلاس کے شرکاء نے تبدیلی موسمیاتی کے حالات سے نمٹنے کے لئے اقدامات پر توجہ دی۔سکریٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ تمام ممالک کو اپنی آنے والی نسلوں کے لئے زمین کو بچانے کے لئے آگے آنا چاہیے۔گوتریش نے کہا کہ سبھی سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عزم کا مظاہرہ کریں اور ہماری زمین کے استحصال کو روکی، ہمیں اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کے مستقبل کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگر عالمی سطح پر اخراج کو 2010 کی سطح کے مقابلے میں 2030 تک 45 فیصد تک کم کیا گیا تو عالمی برادری کاربن نیوٹریلٹی حاصل کرسکتی ہے۔پیرس معاہدہ کو 196 ممالک نے 12 دسمبر 2015 کو موسمیاتی تبدیلی سے متعلق بین الاقوامی معاہدے کے طور پر اپنایا اور اس کو 4 نومبر 2016 کو نافذ کیا گیا تھا۔