لاہور کے عوام نے پی ڈی ایم کے جلسے کو مسترد کر دیا،موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، شیخ رشید احمد

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جیسا کہ لاہور کے عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سیاسی جلسے کو مسترد کر دیا ہے جو ان کا تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا واضح ثبوت ہے، اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف لوگوں کو …

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جیسا کہ لاہور کے عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سیاسی جلسے کو مسترد کر دیا ہے جو ان کا تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کا واضح ثبوت ہے، اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف لوگوں کو نکالنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں، ان کا لاہور میں جلسہ ایک اور فلاپ شو تھا۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم مسترد شدہ ٹولہ ہے جسے عوام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں اور آئندہ بھی ان کا انجام یہی ہو گا، اپوزیشن کی حکومت گرانے کی خواہشات کبھی پوری نہیں ہوں گی، موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے خطاب میں توہین آمیز زبان استعمال کر رہے ہیں، اس حوالے سے قبائلی علاقوں میں ان کا خطاب ایک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک میں سرگرم ہیں اور وہ خطے کے امن میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اقتدار کی بھوک ہے اور انہوں نے لاہور میں اتوار بازار سجایا لیکن عوام نے ان کے بازار کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ان کے جلسے میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔