اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکمران جماعت اپوزیشن جماعتوں کے اسمبلیوں سے استعفوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی نمائندگی کرنے والی سیاسی جماعتیں ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود جلسوں کا انعقاد کر کے عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی …
حکمران جماعت اپوزیشن جماعتوں کے اسمبلیوں سے استعفوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہے، ،سینیٹر فیصل جاوید

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حکمران جماعت اپوزیشن جماعتوں کے اسمبلیوں سے استعفوں کی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی نمائندگی کرنے والی سیاسی جماعتیں ملک میں کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود جلسوں کا انعقاد کر کے عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی ہیں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے یکے بعد دیگرے پاور شو فلاپ ہو رہے ہیں، لاہور میں بھی ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے انعقاد کیا گیا جلسہ بری طرح ناکام ہوا ہے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں جلسوں کا انعقاد عوام کی صحت اور ملکی معیشت کیلئے سنگین خطرہ ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنے بدعنوان قائدین کو نیب کیسز سے ریلیف دلوانے کیلئے جان بوجھ کر عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان منی لانڈرنگ اور کرپشن کیسز میں ملوث پی ڈی ایم رہنمائوں کو کسی صورت میں این آر او نہیں دیں گے۔








