اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ کو مسترد کر دیا ہے، اپوزیشن جماعتیں حکومت سے این آر او لینے کیلئے مختلف حربے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، پی ڈی ایم حکومت کے خلاف متاثر کن جلسہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے، پی ڈی …
لاہور کے عوام نے پی ڈی ایم کے جلسہ کو مسترد کر دیا ، مراد سعید

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسہ کو مسترد کر دیا ہے، اپوزیشن جماعتیں حکومت سے این آر او لینے کیلئے مختلف حربے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، پی ڈی ایم حکومت کے خلاف متاثر کن جلسہ کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے، پی ڈی ایم نے ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے ملک دشمن بیانیہ اختیار کیا ہے، لاہور جلسے میں شرکت نہ کرنے پر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اتوار کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جو کہ مفرور ہیں، لندن میں بیٹھ کر ذاتی مفادات کے حصول کیلئے قومی اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، محمود خان اچکزئی لوگوں کو اردو زبان کے خلاف اکسا رہے ہیں اور وہ اس سے پہلے بھی کراچی جلسہ میں متنازع خطاب کر چکے ہیں، محمود خان اچکزئی نے لاہور جلسہ میں پنجاب کے لوگوں کی توہین کی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اپنے خطاب کے دوران توہین آمیز زبان استعمال کر رہے ہیں اور وہ متنازعہ تاریخ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کے جلسوں میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام کو مہلک وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، ہر کسی کو چاہیے کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرے ورنہ وبا قابو سے باہر ہو جائے گی۔








