اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور جلسے میں واضح ہو گیا کہ قوم نے آر دیکھی اور نہ ہی پار دیکھی، صرف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت لاچاری دیکھی، اپوزیشن نے اگر استعفے دینے کا اٹل فیصلہ کر لیا ہے تو اسلام آباد میں استعفوں کا بوجھ اپنے ساتھ نہ لیکر جائیں بلکہ فی الفور اپنے استعفے …
محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں پنجابیوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، شاہ محمود قریشی

مزید خبریں
اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور جلسے میں واضح ہو گیا کہ قوم نے آر دیکھی اور نہ ہی پار دیکھی، صرف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت لاچاری دیکھی، اپوزیشن نے اگر استعفے دینے کا اٹل فیصلہ کر لیا ہے تو اسلام آباد میں استعفوں کا بوجھ اپنے ساتھ نہ لیکر جائیں بلکہ فی الفور اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائیں، حکومت ان کے استعفے منظور کر کے ضمنی انتخابات کرائے گی، محمود خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں پنجابیوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔ اتوار کو پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کے بعد نجی ٹی وی چینل کو ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ میں کوئی نیا بیان سامنے نہیں آیا، ان لوگوں کو اپنے لانگ مارچ کا بھی یقین نہیں بس یہ کہہ دیا کہ لانگ مارچ جنوری کے آخر میں یا فروری کے شروع میں ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نے اپوزیشن سے اپیل کی تھی کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں جلسہ نہ کریں کیونکہ اس سے وبا پھیلے گی لیکن انہوں نے ہماری بات نہیں مانی، حکومت نے اپوزیشن کے جلسے کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے اپنے بیان میں پنجابیوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے، عوام کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بیان بازی اور سیاسی ڈرامے بازی بند کریں، اگر استعفے دینے کا فیصلہ کر لیا ہے تو پھر کیا ابہام ہے، فی الفور اپنے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائیں، اسلام آباد میں استعفوں کا بوجھ اپنے ساتھ نہ لیکر جائیں۔








