سیاسی و مذہبی قائدین دوست ممالک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے مفادات نہیں قومی مفادات کو مدنظر رکھیں، دوست ممالک بارے لندن بیانیہ کامیاب نہیں ہوگا، حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی ، مشرق وسطیٰ و چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عرب اسلامی ممالک اور چین سے پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، سیاسی و مذہبی قائدین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دوست ممالک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے مفادات نہیں قومی مفادات کو مدنظر رکھیں۔ پیر کو …

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی ، مشرق وسطیٰ و چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عرب اسلامی ممالک اور چین سے پاکستان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں، سیاسی و مذہبی قائدین پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دوست ممالک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اپنے مفادات نہیں قومی مفادات کو مدنظر رکھیں۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تمام برادر اسلامی ممالک اور چین کے ساتھ تعلقات میں مزید مضبوطی اور استحکام چاہتی ہے اور ان تعلقات کے بارے میں لندن بیانیہ نہ کل کامیاب ہوا تھا نہ آئندہ کامیاب ہوگا۔