وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کا اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

221

اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈیئر (ر( اعجاز احمد شاہ نے جمعرات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل محمد عارف ملک ہلال امتیاز (ملٹری) نے اعلیٰ افسران کے ہمراہ وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کا وزارت انسداد منشیات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اے این ایف ہیڈ کوارٹرز کا یہ پہلا دورہ تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر منشیات نومبر 1996ء سے دسمبر 1998ء تک فورس کمانڈر اے این ایف پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ قابل قدر خدمات کی بدولت انہیں ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔ ڈی جی اے این ایف نے فاقی ویزر کو اے این ایف کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو اے این ایف کے آپریشنز کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر کو انسداد منشیات سے متعلق آگاہی مہمات اور منشیات کے عادی افراد کی بحالی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے محکمہ کی پیشہ ورانہ کامیابیوں پر اے این ایف کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے خلاف محکمہ کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔