پاکستان شاہینز کی ٹیم نیوزی لینڈ اے کے خلاف پہلی اننگز میں 194 رنز پر آئوٹ‘ ایڈورڈ جیمز نٹل کی 5 وکٹیں

87

اوول۔17دسمبر (اے پی پی):پاکستان شاہینز کی ٹیم نیوزی لینڈ اے کے خلاف چار روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 73 اوورز میں194 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی‘ نیوزی لینڈ اے کی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر21 رنز بنا لئے‘ اظہر علی نے 58 رنز کی اننگز کھیلی‘ ایڈورڈ جیمز نٹل نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ جمعرات کو وانگارائے اوول میں کھیلے جانے والے پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے مابین واحد چار روزہ میچ میں نیوزی لینڈ اے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان شاہینز کی قیادت روحیل نذیر کررہے ہیں۔ پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 73 اوورز میں 194 رنز بنا کر آو ¿ٹ ہوگئی ۔ اظہر علی کے علاوہ کوئی بلے باز نیوزی لینڈ کے باولروں کا سامنا نہ کر سکا۔ اظہر علی 58 اور عمران بٹ 27 رنز بناکر آو ¿ٹ ہوئے۔ کپتان روحیل نذیر نے 21 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ اے کے ایڈورڈ جیمز نٹل نے عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54 رنز کے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ پہلی اننگز کے جواب میں نیوزی لینڈ اے نے پہلے روز کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر23 رنز بنالئے۔ راچن روندرا اور کین میکلیئر 11 ‘ 11 رنز کے ساتھ ابھی وکٹ پر موجود ہیں۔ فاسٹ بائولر محمد عباس ایک وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔