اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی دوسری لہرسےمزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 222 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 ہزار …
ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی دوسری لہرسےمزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے،نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر

مزید خبریں
اسلام آباد۔25دسمبر (اے پی پی):نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی دوسری لہرسےمزید 85 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 67 ہزار 222 ہوگئی ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2 ہزار 152 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 39 ہزار 435 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 38 ہزار 511 ہوگئی ہے۔ اسی دوران کورونا وائرس سے مزید 85 اموات ہوئیں، ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہزار 757 ہوگئی، کورونا سے متاثر 4 لاکھ 18 ہزار 958 مریض صحت یاب ہوئے۔ملک بھر میں 1824افراد صحت یاب ہوئے جبکہ 2382افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت آزاد جموں و کشمیر ، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے۔








