محکمہ جنگلات نے جنگلی پرندوں کے بد نام زمانہ غیر قانونی ڈیلر سمیت غیر قانونی نیٹنگ اور شکار کے الزام میں 16ملزمان کے چالان کر دیئے

"محکمہ جنگلات نے غیر قانونی نیٹنگ اور شکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جنگلی پرندوں کے غیر قانونی ڈیلر سمیت 16 ملزمان کے چالان کر دیئے۔”

لاہور۔21اگست (اے پی پی):محکمہ جنگلات نے جنگلی پرندوں کے بدنام زمانہ ڈیلر سمیت بٹیر اور گلابی تلیئر کی غیر قانونی نیٹنگ اور شکار کے الزام میں16ملزمان کے چالان کئے،30ذبح شدہ بھورے تیتر29،بٹیر کے نیٹنگ گیئرز ضبط کئے،12ملزمان کو ساڑھے تین لاکھ جرمانہ جبکہ 4کیخلاف ایف آئی آرز درج کرائی۔

ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن رائے زاہد علی خان کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجر ز ملتان ریجن نے جنگلی حیات کی غیر قانونی تجارت کے ناسور پر قابو پانے کیلئے ایک طویل خفیہ کاوش کے بعد ٹریپ ریڈ کے نتیجے میں ملتان شہر کے ایک بدنام زمانہ جنگلی حیات کے غیر قانونی ڈیلر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 30ذبح شدہ بھورے تیتر برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکیا۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع مظفر گڑھ عبدالرحمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ضلع کے مختلف مقامات پر بٹیر اور گلابی تلیئر کے 13غیر قانونی شکاریوں کے چالان کرکے 12ملزمان کو 3لاکھ 50ہزار روپے جرمانہ کیا،1کیخلاف ایف آئی درج کرائی جبکہ 15بٹیر کے غیر قانونی نیٹنگ گیئر ضبط کئے۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ڈی جی خان کاشف حمید نے بٹیر کے12غیر قانونی نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع راجن پور صائمہ محسن نے بٹیر کے 2غیر قانونی نیٹنگ گیئرز ضبط کرکے 2ملزمان کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آ ئی درج کرادی۔