"لاہور میں سیاحتی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز”
ڈپٹی کمشنر لاہور کا جلو پارک کا دورہ ،ٹی ڈی سی پی ریزورٹ کے تعمیراتی کاموں کاجائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔22اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے سیاحتی سہولیات کی بہتری کیلئے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے جلو پارک کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز عبداللہ خان، چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف ، اے سی واہگہ حافظ ذیشان منصور سمیت تمام الائیڈ محکموں کے اعلی افسران اور نمائندے بھی موجود تھے۔ترجمان کے مطابق ڈی سی لاہور نے ٹی ڈی سی پی ریزورٹ کے تعمیراتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، اس منصوبے کا مقصد سیاحوں کو بین الاقوامی معیار کی رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے، جس کے تحت ہٹ کی تعمیر اور ریزورٹ کی اپ گریڈیشن تیزی سے جاری ہے۔ ڈی سی لاہور کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ یہ منصوبہ رواں سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر اعلی ترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، تعمیراتی کام میں اعلی ترین معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور مٹیریل کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ باہمی کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بناتے ہوئے منصوبے کو دسمبر کی مقررہ ڈیڈ لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جلو پارک ریزورٹ کی ترقی اور جدید سہولیات کی فراہمی سے سیاحت کے شعبے کو نئی جلا ملے گی اور شہریوں کو ایک بہترین اور محفوظ تفریحی ماحول میسر آئے گا۔







