ملاوٹ مافیا ذخیر اندوزی کرنے والا مائنڈ سیٹ قائد اعظم کے پاکستان کو چیلنج کررہا ہے،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کی بات کی اورہم اداروں کے استحکام اور عوامی حقوق کے لیے کوششیں کررہے ہیں، قائد اعظم نے 1948 کی تقریر میں اقلیتوں کو جو حقوق بتائے وہی حقوق ہم دینے کے لیے کوشاں ہیں،پنجاب میں اقلیتوں کا ہائیر …

راولپنڈی۔25دسمبر (اے پی پی):وزیراعلٰی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کی بات کی اورہم اداروں کے استحکام اور عوامی حقوق کے لیے کوششیں کررہے ہیں، قائد اعظم نے 1948 کی تقریر میں اقلیتوں کو جو حقوق بتائے وہی حقوق ہم دینے کے لیے کوشاں ہیں،پنجاب میں اقلیتوں کا ہائیر ایجوکیشن کا کوٹہ پانچ فیصد بڑھادیا گیاہے، نبی اکرمۖ نے ریاست مدینہ کا جو تصور دیا آج دنیا میں اسی انسانی حقوق کے چارٹر کی ضرورت ہے،ملاوٹ مافیا ذخیر اندوزی کرنے والا مائنڈ سیٹ قائد اعظم کے پاکستان کو چیلنج کررہا ہے ایسا نظام بنارہے ہیں جس سے ناجائز منافع خوروں کا خاتمہ کرسکیں۔سابقہ حکومتوں کے مہنگائی بم اور مہنگے معاہدوں کا اثر عوام پر پڑتا ہے مگر ہماری حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ایچ اے راولپنڈی کے زیرانتظام منعقدہ یوم قائد و کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر سیاحت آصف محمود ،ضلعی انتظامیہ و پی ایچ اے کے اعلیٰ افسران سمیت پاکستان تحریک انصاف مینارٹی ونگ اور مسیحی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ قائد کے ویژن کے مطابق پاکستان کی بات کی اورہم اداروں کے استحکام اور عوامی حقوق کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ میڈیا ہماری غلطیوں کی نشاندہی کررہا ہے اورہم چاہتے ہیں میڈیا تنقید کے ساتھ ہماری مدد بھی کرے۔آج کرسمس کا دن اور تہوار ہے قائد اعظم نے 1948 کی تقریر میں اقلیتوں کو جو حقوق بتائے وہی حقوق ہم دینے کے لیے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کا ہائیر ایجوکیشن کا کوٹہ دو فیصد تھا اور اب پنجاب میں وہ پانچ فیصد بڑھادیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ نبی اکرم نے ریاست مدینہ کا جو تصور دیا آج دنیا میں اسی انسانی حقوق کے چارٹر کی ضرورت ہے،انبیاء اور آسمانی کتاب کی گستاخی کرنے والوں کے لیے بین الاقوامی قانون ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاہے کہ ملاوٹ مافیا ذخیر اندوزی کرنے والا مائنڈ سیٹ قائد اعظم کے پاکستان کو چیلنج کررہا ہے مگر وزیر اعلٰی عثمان بزدار کی زیر قیادت ڈیجیٹل میڈیا کا نظام لارہے ہیں تاکہ ناجائز منافع خوروں کا خاتمہ کرسکیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے مہنگائی بم سے ،ایل این جی اور بجلی کے مہنگے معاہدوں کا اثر عوام پر پڑتا ہے مگر ہماری حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے، سابق ادوار میں سیاسی گدھوں نے عوام کو نوچا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حال اور پرسان حال کوئی نہیں ہے،لانگ مارچ، اور استعفی کے دعوے زمین میں چلے گئے،دو استعفے اسپیکر کے پاس جاتے ہی یہ پریشان ہوگئے ہیں۔میاں نوازشریف آپ سالگرہ کے دن ملک میں موجود نہیں ہیں اور ہمیں بتادیں کب تشریف لائیں گے کیونکہ عدالتیں آپ کو بلارہی ہیں اس لئے جلدی واپس آجائیں ۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایم کیوایم ہماری اتحادی تھی اور رہے گی اور بہت جلد ایم کیو ایم کے تحفظات دور کریں گے۔شہباز شریف مزاکرات اور مریم احتجاج کی بات کرتیں ہیں جبکہ مولانا کا ڈنکا شیرانی صاحب نے بجادیا ہے۔

مزید خبریں